Light
Dark

نارتھ ناظم آباد میں کار پرفائرنگ سے شہری جاں بحق

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں کار پرفائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا، مقتول کے پاس سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ایک لیٹرملا ہے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائرنگ ناظم آباد بلاک ایچ میں کی گئی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئےاسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول کے پاس سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ایک لیٹر ملا ہے، لیٹر میں کمرشل دکانوں کی اجازت مانگی گئی ہے، ممکنہ طور پر مقتول شخص بلڈر ہوسکتا ہے۔
ایس ایس پی ذیشان شفیق کا کہنا تھا کہ نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے جاں بحق شخص کے پاس سے کچھ دستاویزات بھی ملی ہیں۔
ذیشان شفیق نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے ہلاکت کا واقعہ ابتدائی طور پر دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔