حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی اسلحے سے لدی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق جبالیہ میں حماس اور اسرائیلی فورسز میں دو بدو لڑائی جاری ہے اور اس دوران حماس نے اسلحے سے لدی 4 اسرائیلی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔
حماس نے دھماکا خیزمواد سے اسرائیلی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
حماس نے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ٹیلی گرام پر پوسٹ میں حماس نے بتایا کہ ایک ٹینک، ایک بکتر بند اہلکار بردار گاڑی، اور دو D9 بلڈوزر قافلے میں تھے جسے یاسین-105 راکٹوں اور ایک شواز دھماکہ خیز ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا۔ فوجی سازوسامان کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس سے نامعلوم تعداد میں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔