Light
Dark

انڈین پریمیئر لیگ کی میگا نیلامی کی تقریب کو اپنے ملک سے باہر منعقد کرنے کا فیصلہ

بی سی سی آئی نے اس بار انڈین پریمیئر لیگ کی میگا نیلامی کی تقریب کو اپنے ملک سے باہر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل سے قبل ہونے والے آکشن ایونٹ کو سعودی دارلحکومت ریاض میں رکھنے کا خواہشمند ہے، اگرچہ بی سی سی آئی کی جانب سے آفیشلی اس کا اعلان ہونا باقی ہے، تاہم باوثوق ذرائع نے ہندوستان ٹائمز کو کنفرم کیا ہے کہ یہ تقریب سعودیہ میں ہی منعقد کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا آؤلیٹ کے مطابق ریاض میں آئی پی ایل آکشن کی تقریب 24 اور 25 نومبر کو رکھی جائے گی اور تمام ٹیموں کو سعودی عرب جانا ہوگا۔
بی سی سی آئی کے آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہاں ہم اس بار میگا آکشن کے لیے ریاض کی طرف دیکھ رہے ہیں اور اس بار نیلامی دو دنوں کی ہوگی۔
اہلکار نے مزید بتایا کہ تمام ٹیموں کا مناسب تصدیق کے لیے ریاض جانا ہوگا، ہم نے وہاں ہوٹلز بھی دیکھنے شروع کردیے ہیں جیسے ہی بکنگ مکمل ہوتی ہے ہم باقاعدہ اعلان کردیں گے، ہمارے ذہن میں بیک اپ کے طور پر ابوظہبی بھی موجود ہے۔
خیال رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کی جانب سے پہلے ہی فرنچائزز کے لیے یہ اعلان کیا جاچکا ہے کہ وہ ان پلیئرز کے ناموں کو سامنے لے آئیں جنھیں وہ اپنی ٹیم میں اگلے ایڈیشن کے لیے بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
ہر فرنچائز کو اپنے ریٹینشن پلیئر کے ناموں کو 31 اکتوبر تک شام 5 بجے سے پہلے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ارسال کرنا ہوگا۔