وفاقی حکومت کی جانب سےوفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں پر عائد ہونے والے جرمانے کی پالیسی کو تبدیل کردیا گیا ۔۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے نئی پالیسی کے تحت مقررہ تاریخ کے بعد جمع ہونے والے بجلی کے بلو ں پر 5 سے 10 فیصد تک سر چارج لگا دیا ہے، آئندہ مقررہ تاریخ کے 3 دن بعد ادائیگی کی صورت میں بل کا 5 فیصد سر چارج لگے گا۔
3 سے زیادہ روز گزرنے کے بعد بل ادا کرنے پر 10 فیصد سر چارج بطور جرمانہ عائد کیا جائے گا، رپورٹ کے مطابق نیپرا کی جانب سے مقررہ تاریخ کے بعد جمع کروائے جانے والے بجلی کے بلوں پر عائد سرچارجز کو سلیبز میں تبدیل کیا گیا ہے، اس سے قبل بجلی کے بلوں پر 10 فیصد ایل پی ایس چارج کیا گیا تھا