Light
Dark

سونے کی قیمت پہلی بار 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے تولہ ہو گئی

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سونے کی فی تولہ قیمت پہلی بار 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی۔

سونے کے نرخ میں 500 روپے فی تولہ مزید اضافہ ہو گیا ہے، دس گرام سونے نرخ بھی 429 روپے بڑھ گئے ہیں۔

دس گرام سونے کے نرخ 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے تک پہنچ گئے ہیں، سونے کے عالمی نرخوں میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

سونے کی عالمی قیمتوں میں فی اونس 5 ڈالر کا مزید اضافے ہونے سے عالمی مارکیٹ میں سونا 2726 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے