Light
Dark

سبی کی رہائشی درخواست گزار خاتون کو 10 ہزار 500 روپے دلوا دیے

کوئٹہ: وفاقی محتسب کے حکم پر بلوچستان کے شہر سبی کی رہائشی درخواست گزار خاتون کو 10 ہزار 500 روپے دلوا دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سبی کی پیروزہ نامی خاتون اپنی شکایت لے کر وفاقی محتسب کے ریجنل آفس کوئٹہ پہنچ گئی تھیں کہ بینظیر کفالت پروگرام میں رجسٹریشن کے باجود انھیں ساڑھے دس ہزار کی سہ ماہی قسط نہیں دی جا رہی ہے۔
وفاقی محتسب سے جاری اعلامیے کے مطابق خاتون کی شکایت پر متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا گیا، جس پر متعلقہ محکمہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کے انھوں نے اس حوالے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کے چکر لگائے مگر ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی، آخر کار مجبور ہو کر انھوں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل آفس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا، اور متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب طلب کیا گیا، جس کے بعد وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کو بینظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط ادا کی جائے۔
وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی سہ ماہی قسط جاری کر دی۔