Light
Dark

چیف جسٹس کا انتخاب 3 سینئر ترین ججز میں سے ہو گا ، سوموٹو کا اختیار ختم

چیف جسٹس کا انتخاب 3 سینئر ترین ججز میں سے ہو گا ، سوموٹو کا اختیار ختم

حکومت اور اتحادی جماعتوں نے پارلیمنٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرا لی ہے ، جس کے تحت سپریم کورٹ کا آئینی بینچ تشکیل دیا جائے گا۔

آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ججز کی تعداد کا تقرر کرے گا ،سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں آئینی بنچ تشکیل دیئے جائیں گے ، چیف جسٹس کے تقرر کے لیے 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنے گی۔

آئینی بینچز میں تمام صوبوں سے مساوی ججز تعینات کیے جائیں گے اور آرٹیکل 184 کے تحت ازخود نوٹس کا اختیار آئینی بینچز کے پاس ہو گا۔