Light
Dark

وزیراعلیٰ کے پی علی امین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: وزیراعلیٰ کے پی علی امین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔

علی امین گنڈاپور کی مسلسل عدم پیشی پرعدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے

فیصل جاوید کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت نے منظور کرلی جبکہ عدم پیشی پر علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔