ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے مدنظر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔
گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 19 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 04 ڈاکو ہلاک جبکہ 21 زخمی ڈاکوؤں سمیت 24 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 26 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 12موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔
پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں مجموعی طور پر 698 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 41کلو 595 گرام چرس، 521 گرام آئس/کرسٹال، 36 بوتلیں شراب اور ہیروئین برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 133 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 01ہینڈگرینیڈ برآمد کیا گیا۔
کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 51 موٹرسائیکلیں اور 03 گاڑی برآمد کی۔
کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔
کراچی: کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 19 مقابلے کیے، جن میں 4 ڈاکو ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔ پولیس نے 24 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، مجموعی طور پر 698 سے زائد ملزمان کو مختلف جرائم میں گرفتار کیا گیا۔ منشیات کی تجارت میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کی گئیں، جن میں 41 کلو 595 گرام چرس، 521 گرام آئس، 36 بوتلیں شراب اور ہیروئین شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، پولیس نے 133 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، بشمول ایک ہینڈ گرینیڈ، بھی قبضے میں لیا۔
پولیس نے 51 موٹرسائیکلیں اور 3 گاڑیاں بھی تحویل میں لیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔
کراچی پولیس کی یہ کارروائیاں شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔