لانڈھی جیل سے ایک قیدی فرار ہو گیا ہے، جس کے بعد شاہ لطیف کے علاقے سے جیل کے سات اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس واقعے کی وجہ سے اہلکار پر غفلت اور لاپرواہی کا مقدمہ بھی دائر کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ قیدی کا نام محمد جاوید ہے، جو ایک ذیادتی کیس میں قید تھامل۔ جاوید نے واش روم کا دروازہ توڑ کر اور دیوار پھلانگ کر فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی۔ اس فرار کی وجہ سے جیل کی سیکیورٹی پر متعدد سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔