Light
Dark

راکول پریت سنگھ جم ورک آؤٹ کے دوران شدید انجری کا شکار

 بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ جم ورک آؤٹ کے دوران شدید انجری کا شکار ہوگئیں۔

اداکارہ راکول پریت سنگھ کو جم میں ورک آؤٹ کے دوران 80 کلو کے ڈیڈ لفٹ کے نتیجے میں کمر پر چوٹ آئی جس کے بعد اداکارہ کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کی ہدایت دی ہے۔

راکول پریت سنگھ ان دنوں اجے دیوگن کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم ’’دے دے پیار دے 2‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اداکارہ انجری کے باوجود مسلسل دو دن تک اپنی کمٹمنٹ کو پورا کرنے کے لیے فلم کی شوٹنگ کرتی رہیں۔

راکول سوشل میڈیا پر اپنی ورک آؤٹ ویڈیوز سے مداحوں کو فٹ رہنے کے لیے مشورہ دیتی رہتی ہیں لیکن اس وقت خود خطرناک صورتحال سے دوچار ہیں۔

ذرائع کے مطابق راکول کے ساتھ یہ واقعہ 5 اکتوبر کو پیش آیا تھا اور 10 اکتوبر کو اپنی سالگرہ کی تقریب سے ایک گھنٹہ پہلے اداکارہ درد کی بدترین صورتحال کا شکار ہو گئیں۔

سالگرہ کی تقریب میں طبیعت بگڑنے کے بعد اداکارہ کو ہسپتال پہنچایا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں پٹھوں کو آرام دینے والے انجکشن لگائے گئے تھے اور اب مکمل بیڈ ریسٹ کے ساتھ راکول ریکوری کی طرف بڑھ رہی ہیں۔