ایف آئی اے ایس بی سی نے ڈیفنس بدر کمرشمل میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات بنانے اور انکی خریدوفروخت میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم شہزاد آفتاب کو کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، کارروائی میں مختلف اقسام کی جعلی ادویات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی، برآمد ہونے والی ادویات میں ملٹی وٹامن سپلیمنٹ، سکن اور اینٹی بائیوٹک شامل ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم زائدالمعیاد ادویات کو خرید کر ان کے لیبل تبدیل کر کے مارکیٹ میں دوبارہ فروخت کرتا تھا، قبضے میں لی گئی ادویات کو ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیج دیا گیا، گرفتار کئے گئے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔