Light
Dark

کراچی: لی مارکیٹ میں گھرسے 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں برآمد

کراچی کن علاقے لی مارکیٹ میں 4 خواتین کو گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا ۔ مقتولین میں ماں، بیٹی، بہو اور نواسی شامل ہے ۔ گھر کے سربراہ کا کہنا ہے اُن کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔

کراچی کے علاقے لی مارکیٹ بانٹواگلی میں چار خواتین کو گلے کاٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ مرنے والوں میں 51 سالہ شہناز، 19سالہ عائشہ، 18سالہ مدیحہ اور 12سال کی علینہ شامل ہیں۔

گھر کے سربراہ محمد فاروق کا کہنا ہے واردات کے وقت وہ اور اُس کے دو بیٹے گھر پر موجود نہیں تھے ۔ فون کیا لیکن کسی نے نہیں اُٹھایا۔ گھر پہنچ کر دروازہ کھولا تو لاشیں پڑی تھیں۔ ہماری کسی سے کوئی دشمنی ہے اور نہ ہی کسی پر شک ہے۔

ایس ایچ او بغدادی ارشد علی رند کا کہنا واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاہم ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے، پولیس کا کہنا ہے ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا ہے۔