Light
Dark

 شاہراہ فیصل پر ریس لگانے والی 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم

کراچی: شاہراہ فیصل پر کارساز کے مقام پر 2 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ کارساز کے مقام پر 3گاڑیوں کے آپس میں ریس لگانے کے سبب پیش آیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ واقعے میں گاڑیوں میں سوار افراد محفوظ رہے تاہم حادثے کے باعث شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

پولیس  کا کہنا ہےکہ حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور 2 افرادکو حراست میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس 19 اگست کے روز کارساز روڈ پر  ہی خاتون ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار باپ اور بیٹی کو کچل کر قتل کردیا تھا، اس کے علاوہ خاتون نے ایک دوسری گاڑی کو بھی ہٹ کیا تھا جس میں کچھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔