Light
Dark

سی سی پی او لاہور نے طلبا کو خبردار کیا ہے کہ پرتشدداحتجاج کرنے پر کرمنل ریکارڈ بنے گا

لاہور : سی سی پی او لاہور نے طلبا کو خبردار کیا ہے کہ پرتشدداحتجاج کرنے پر کرمنل ریکارڈ بنے گا، جس سے نوکریاں اور ویزے ملنے میں مشکل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12 تاریخ کوسوشل میڈیاپرپروپیگنڈاوائرل ہوا، گارڈکوتلاش کیاگیا وہ گھر پر تھا جسے بلایا گیا، اسپتالوں میں چیک کیا گیا کہیں بھی ایسا زیادتی کا کیس سامنے نہیں آیا۔
بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ تفتیش کرنے پرمعلوم ہوا ایک لڑکی اسپتال میں زیرعلاج ہے، اس لڑکی کو 11 اکتوبر کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلےایک اور بعد میں 2 سے 3 لڑکیوں کا نام سامنے آیا، ایک شادی شدہ لڑکی کا بھی نام سامنےآیا سوشل میڈیا پرمن گھڑت چیزیں چل رہی ہیں۔
سی سی پی او نے کہا کہ بچی سے زیادتی کی تحقیقات میں کوئی شواہد نہیں ملے، طلبہ بے بنیاد واقعے کو جواز بنا کر احتجاج کر رہے ہیں، کسی کےپاس کوئی بھی ثبوت ہیں تو ہمارے پاس لیکرآئیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ آج بھی 31 کے قریب توڑ پھوڑ کرنے والے لڑکوں کوگرفتارکیا ہے، اب تک 55 شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی اے من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔
بلال صدیق کمیانہ نے خبردار کیا کہ پرتشدداحتجاج کا نقصان طلبا کو ہی ہوگا قانون ہاتھ میں لینے سے طالب علموں کا کرمنل ریکارڈ بنے گا، کرمنل ریکارڈ بنا تو نوکریوں اور ویزوں میں مشکل ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 50 کے قریب سوشل میڈیا جعلی اکاؤنٹ پکڑے گئے ہیں، ایف آئی اے تحقیقات کررہی ہےکہ پہلے کس نے پوسٹ کی۔