سپریم کورٹ کا ڈیم فنڈ کی رقم حکومتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا فیصلہ
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالت عظمیٰ کے ڈیمز فنڈ اکاؤنٹ میں موجود رقم کو حکومتی پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ کیس کی 9 اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تحریر کردہ حکم نامے میں ڈیمز فنڈ میں موجود رقم حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقلی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے تحریری فیصلے میں حکومت کو ایسے اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس سے نجی بینکوں سے ڈیمز فنڈ کی رقم پر مارک اپ حاصل کیا جا سکے۔