Light
Dark

اسلام اباد راولپنڈی اور میں گردونواح میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پر آج دارالحکومت اسلام اباد راولپنڈی اور میں گردونواح میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج آئینی ترامیم سمیت بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کی رہائی کے لیے احتجاج کرنے جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ کےپی کے علی امین گنڈا پورنے ویڈیوپیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اورکارکنوں کی رہائی کیلئےاحتجاج کریں، غیرآئینی ترامیم کیخلاف قوم کوسڑکوں پرآناہوگا،آج آواز نہ اٹھائی تو ہماری نسلیں یہی سب بھگتیں گی۔
پی ٹی آئی کی ملک بھر میں احتجاج کی کال پرجڑواں شہروں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور راولپنڈی اسلام آباد میں سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
احتجاجی کی کال کے پیش نظر انتظامیہ نے بھی تیاری مکمل کرلی ہے، لیاقت باغ سے فیض آباد تک مری روڈ پر کنٹینرز پہنچا دئیے گئے ہیں جبکہ ولیس نےمری روڈ کی طرف آنے والے مختلف راستوں کو بند کردیا ہے۔
پولیس کا کہا ہے کہ جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذہے، سیاسی اجتماع یاکسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی ہے۔
پنجاب حکومت نے بھی صوبے بھر میں دو دن کےلیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے ، جس کے مطابق جلسےجلوس سمیت ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہے جبکہ راولپنڈی میں آج میٹرو سروس بند رہے گی۔
پنجاب حکومت نے احتجاج کے پیش نظر صوبے میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔