Light
Dark

کوئی بھائی نہیں، کوئی لاڈ نہیں ہوگا، اب منسٹر والی اکڑ دکھاؤں گی: عظمیٰ بخاری کی صحافیوں سے گفتگو

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے صحافیوں سے کہا ہے کہ اب میں منسٹر والی اکڑ دکھاؤں گی اور کوئی لاڈ نہیں ہوگا۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ’اب مجھے وزیروں والی اکڑ میں رہنا چاہیے، بھائی بیٹے والی بات اب ختم ہوگئی، جو مجھے میری اوقات بتاتے ہیں ان کو پہلے اپنی اوقات دیکھنی چاہیے‘۔ 

انہوں نے کہا کہ ’اب میں آپاؤں کی طرح نہیں منسٹر والی اکڑ دکھاؤں گی‘، اس پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ منسٹروں والی اکڑ کیا ہوتی ہے؟ جس پر عظمی بخاری نے جواب دیا ’ یہ وہی اکڑ ہے جو اصل میں مجھے سکھائی گئی ہے، آج کے بعد کوئی بھائی وائی نہیں اور نہ ہی کوئی لاڈ ہوگا‘۔ 

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جو صحافی غلط کریں گے ایکشن تو پھر لیا جائے گا، کچھ یوٹیوبرز نے باقاعدہ مریم نوز کا نام بھی استعمال کیا، ہم نے اپنے ملک کے نوجوانوں کو کیا سکھا دیا ہے ، تحریک فساد والے اس معاملے کو کیوں ہوا دے رہے ہیں، کسی کے پاس ثبوت ہے تو سامنے لائے، ہم آپ کے ساتھ ہیں، ایک وکیل بچی کے مرنے کی بات کررہا ہے،اس کو رہا کردیا گیا ۔