کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار مندی پر اختتام پذیر ہوا، جہاں 100 انڈیکس میں 620 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ انڈیکس 86 ہزار کی نفسیاتی سطح برقرار نہ رکھ سکا اور 85585 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ انڈیکس نے 86520 کی تاریخی بلند ترین سطح بھی دیکھی، جبکہ کم ترین سطح 85539 پوائنٹس رہی۔ گزشتہ روز یہ انڈیکس 86205 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ میں آج 51 کروڑ 32 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، جس کی مالیت 21 ارب 61 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں 173 کمپنیوں کے حصص میں تیزی اور 208 میں مندی دیکھنے کو ملی۔