Light
Dark

قائدآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے مہران ہائی وے ہسپتال چورنگی کے قریب سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت جواد خان اور اسماعیل کے نام سے ہوئی۔

گرفتار ملزمان تھانہ قائدآباد سمیت شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل بمعہ رائونڈز، نقد رقم اور ایک عدد 125 موٹرسائیکل برآمد ہوئی

ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل 125 دوران واردات اسلح کے زور پر چھینی گئ تھی۔

گرفتار ملزان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلح کو فرانزک کیلئے روانہ کر دیاگیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔