Light
Dark

260 افغان شہری ایرانی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق

ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش میں 260 افغان شہری ایرانی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔

افغان نشریاتی ادارے آریانا نیوز کے مطابق اتوار کی شام تقریباً 300 تارکین وطن کا ایک گروپ ایران میں داخلے کیلئے کالگان سروان بارڈر کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا جنہیں ایرانی فورسز نے مبینہ طور پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔