Light
Dark

سعودی عرب کے شہر جدہ میں گداگروں کے خلاف قانون نافذ

سعودی عرب کے شہر جدہ میں گداگروں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے، اس دوران جدہ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی۔
سعودی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جدہ کی مختلف دکانوں، مالز اور کار پارکنگ سے متعدد گداگر خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق حراست میں لی گئی گداگر خواتین کا تعلق یمن اور پاکستان ہے۔
اس سے قبل سعودی عرب کی ریاض ریجن پولیس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وادی حنیفہ میں 146 مشکوک افراد پائے گئے، تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے پہنچے تھے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ’سپیشل فورس کے تحت کی جانے والی کارروائی میں گرفتار ہونے والے یمنی اور ایتھوپین درانداز تھے‘۔
ریاض پولیس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ کون ان کا سہولت کار بنا ہے۔
سعودی عرب: شادی کرنے والے شہریوں کیلئے بڑا اعلان
ریاض پولیس وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی افراد کے ساتھ تعاون کرنا، انہیں سہولت فراہم کرنا، انہیں کسی بھی قسم مدد فراہم کرنا سنگین جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ ’جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کے علاوہ تشہیر بھی کی جائے گی‘۔