Light
Dark

کاملا ہیرس کی جانب سے 100 ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ

پینسلوینیا: امریکی صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کاملا ہیرس کی جانب سے 100 ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پینسلوینیا میں خطاب کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کا کہنا تھا کہ ملک بھرسے 100 ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت پرفخر ہے، اس وقت ملک اور جمہوری روایات کو پارٹی سے مقدم رکھنا چاہیئے۔
اُنہوں نے کہا کہ ٹرمپ اورمیرے درمیان واضح فرق حلف کی وفاداری کا ہے، ٹرمپ نے آئین کی خلاف ورزی کی اور وہ دوبارہ ایسا کرنا چاہتا ہے۔ٹرمپ صدربناتو مخالفین سے انتقام لے گا۔
دوسری جانب امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کاملا ہیرس کی جیت کیلئے سابق صدراوباما متحرک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر بارک اوباما نے پٹسبرگ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کے ا نتخابی مہم دفتر کا دورہ کیا۔
سابق صدرنے اس موقع پر حاضرین کو ٹرمپ دور میں سیاہ فاموں سے سلوک یاد کرایا، انہوں نے کہا کہ کیا لوگ بھول گئے سابق صدر نے کمیونٹی کی کیسے توہین کی تھی؟
جوبائیڈن اسرائیل کو ہتھیار نہ بھیجیں، امریکی سینیٹر کا مطالبہ
اُنہوں نے کہا کہ ابتک ڈیموکریٹس میں جوش وولولہ اور ٹرن آؤٹ نظر نہیں آرہا، جب میں نے الیکشن لڑاتھا توانتخابی مہم پرجوش تھی، بعض سیاہ فاموں کا خاتون کوووٹ نہ دینے کا کہنا قابل قبول نہیں۔