ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ 291 پر آؤٹ، پاکستان کو 75 رنز کی برتری حاصل
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ آج انگلینڈ نے 239 رنز 6 وکٹ پر اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو انگلش بیٹرز پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک پائے اور انگلینڈ کی پوری ٹیم 291 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو میچ میں 75 رنز کی برتری حاصل ہے۔