خیبرپختونخواہ پولیس میں تاریخی فیصلہ: ’آؤٹ آف ٹرن‘ ترقیوں کی منسوخی کا حکم واپس، افسران میں خوشی کی لہر۔ کیڈٹوں نے فیصلہ ملنے پر بھنگڑے ڈالے۔
صوبہ خیبرپختونخواہ کی پولیس نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ’آؤٹ آف ٹرن‘ ترقیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبے کے انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان کے دستخط شدہ حکم نامے کے مطابق، 17 جنوری 1987ء سے 2 فروری 2005ء تک جاری ہونے والے پولیس کے اسٹینڈنگ آرڈر نمبر 11/1987 کے تحت حاصل کی گئی ترقیوں کے حوالے سے سابقہ واپسی کے احکامات فوری طور پر واپس لے لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، سپریم کورٹ آف پاکستان نے 15 نومبر 2021ء کو ایک ازخود نوٹس لیتے ہوئے خیبرپختونخواہ میں ’آؤٹ آف ٹرن‘ ترقیوں کے حوالے سے عدم عملدرآمد پر کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ عدالت نے صوبائی حکومت اور آئی جی پولیس کے خلاف فوجداری کارروائی کا بھی حکم دیا تھا۔ دیگر صوبوں بشمول پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جا چکا تھا تاہم خیبرپختونخواہ میں اس پر عملدرآمد پشاور ہائی کورٹ میں جاری مقدمات کی وجہ سے ممکن نہیں ہو سکا تھا۔ سپریم کورٹ نے 26 جنوری 2023ء کو ای