Light
Dark

اسرائیل کے دفاع کے لئے بھیجا جانے والا امریکی تھاڈ ڈیفنس سسٹم کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

اسرائیل کے دفاع کے لئے بھیجا جانے والا امریکی تھاڈ ڈیفنس سسٹم کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

تھاڈ نظام کے ذریعے مختصر اور درمیانے فاصلے تک نشانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل کو اس وقت مار گریا جا سکتا ہے جب وہ اپنی پرواز کے آخری مرحلے میں ہوتا ہے۔
دشمن کی جانب سے میزائل داغے جانے کی صورت میں تھاڈ کا ریڈار سسٹم اسکا پتہ لگاتا ہے۔ تھاڈ کا ریڈار سسٹم یہ معلومات اپنے کمانڈ اور کنٹرول سسٹم کو بھیجتا ہے جو فورا ایک انٹرسیپٹر میزائل لانچ کرنے کی ہدائت جاری کرتا ہے۔
انٹرسیپٹر میزائل کو دشمن کی جانب سے داغے گے میزائل کی جانب فائر کیا جاتا ہے۔ بیلسٹک میزائل کو اسکی پرواز کے آخری مرحلے میں مار گرایا جاتا ہے۔
تھاڈ کے ایک لانچر ٹرک پر آٹھ انٹرسیپٹر میزائل نصب ہوتے ہیں۔