Light
Dark

کوئٹہ میں دو ہفتوں کے دوران آٹے کی فی کلو قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ میں دو ہفتوں کے دوران آٹے کی فی کلو قیمتوں میں اضافہ، شہریوں کا اظہار تشویش

بلوچستان میں رواں سال گندم کی ریکارڈ فصل ہونے کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

کوئٹہ میں دو ہفتوں کے دوران آٹے کی فی کلو قیمتوں میں چار روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 80 روپے کے اضافے کے بعد 1880 روپے کا ہوگیا۔

کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے چند روز قبل ہی 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1800 مقررکی تھی۔

فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جانب سے گندم اور آٹے کی بین الاصوبائی آمد ورفت پر پابندی کی وجہ سے آٹے کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ملور ملز مالکان نے پچھلے ایک ہفتہ کے دوران آٹے کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا جو دو ہفتے قبل 1800 روپے کا تھا وہ اب 80 روپے کے اضافے کے بعد 1880 روپے کا ہوگیا۔

کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے چند روز قبل اشیا خرد و نوش کی قیمتیں مقرر کیں تھیں، انتظامیہ کی جانب سے جاری اس ریٹ لسٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1800 مقرر کی گئی ہے۔