ان کی قبر پر ا ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
ختم قرآن کی بابرکت مجلس ریزیڈنٹ انجینئر مزار قائد عبدالعلیم شیخ کے زیر نگرانی منعقد ہوئی۔
قرآن خوانی میں مزار قائد انتظامیہ کے ملازمین کے علاوہ پاک نیوی، پاک فضائیہ اور رینجرز کے آفیسرز اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
قرآن خوانی کے بعد مزار قائد کے فاتحہ خواں قاری محمد شمس الدین نے لیاقت علی خان کے ایصال ثواب اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہیدِ ملّت خان لیاقت علی خان کی 73 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
16 اکتوبر 1951 کو ایک جلسے کے دوران قائدِ اعظم کے معتمد اور نہایت قریبی ساتھی اورملک کے پہلے وزیرِاعظم کو شہید کردیا گیا تھا