Light
Dark

‘انکل نہ کرو پلیز’، توبہ توبہ گانےکے سنگر نے چاہت فتح علی کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے

معروف بھارتی گلوکار کرن اوجلا  نے مزاحیہ گلوکاری سے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے برطانوی پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے۔

چاہت فتح علی خان کی جانب سےحال ہی میں ‘توبہ توبہ’ گانا ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ گانا دراصل مقبول بالی وڈ گانے ’توبہ توبہ‘ کی نقل ہے جو کہ معروف بھارتی گلوکار کرن اجولا نےگایا ہے۔ بالی وڈ میں یہ گانا وکی کوشل پر فلمایا گیا ہے جو کہ ان کے رقص کی وجہ سے انٹرنیٹ پر بہت مشہور  ہوا

لندن میں جیو نیوز کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ  نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چاہت فتح علی خان کے نئےگانےکی ویڈیو پوسٹ کی تو اس  پر  بھارتی گلوکار کرن اجولا بھی ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔

کرن اجولا نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے  لکھا ‘انکل نہ کرو پلیز’، اور ساتھ ہی گلوکار نے ہاتھ جوڑنے اور رونے کی ایموجی بھی شیئر کی۔

کرن اجولا کی جانب  سے کمنٹ کرنے پر پوسٹ وائرل ہوگئی اور بڑی تعداد میں صارفین نے کرن اجولا کے کمنٹ کو لائیک کیا اور پوسٹ پر تبصرے کیے۔