فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کیسے بنتا ہے؟ کنتی فیس ادا کرنی ہوگی؟
فاسٹ ٹریک سروس کے تحت درخواست گزار کو دو دنوں میں پاسپورٹ جاری کر دیا جاتا ہے۔
کن شہروں میں فاسٹ ٹریک کی سہولت دستیاب ہے؟
فاسٹ ٹریک کی سہولت اسلام آباد راولپنڈی، لاہور، ملتان ، پشاور ، کراچی ، کوئٹہ ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، سیالکوٹ ، گجرات ، شیخوپورہ ، منڈی بہاؤالدین ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جہلم، مردان ، سکھر ، حیدرآباد، پشین ، مستونگ میں دستیاب ہے.
اکتوبر 2024 : فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کی فیس کیا ہے؟
پانچ سال کی میعاد کے ساتھ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 12,500 روپے اور 10 سالہ میعاد کے لیے 16,200 روپے ہے، اسی طرح پانچ سال کی میعاد کے ساتھ 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس 18,500 روپے ہے جبکہ 10 سال کی فیس 25,200 روپے ہوگی۔
اسی طرح پانچ سال کی میعاد والے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 23,000 روپے ہے جبکہ 10 سال کے لیے 32,000 روپے ہے۔