شکایات پر بینک صارفین کو 1 ارب سے زائد کی رقم واپس
بینکنگ محتسب نے رواں سال کے پہلے نو ماہ کےدوران بینک صارفین کو ایک ارب سے زائد روپے کا ریلیف فراہم کیا۔
بینکنگ محتسب نے رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران 18,836 شکایات کا ازالہ کرکے بینک صارفین کو 1 ارب چھ کروڑ روپے کی رقم واپس دلوائی۔
یکم جنوری سے 30 ستمبر 2024 ء تک 21,904 نئی شکایات موصول ہوئیں۔ وزیر اعظم کے پورٹل کی 5,277 شکایات سے بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
بینکنگ محتسب سراج الدّین عزیز کا کہنا ہے کہ عوام کو روز بروز بڑھتی ہوئی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں سے بچنےکے لیے بینک صارفین ذاتی اور مالی معلومات کسی شخص پر ظاہر نہ کریں اپنے موبائل فون پر ناقابل اعتماد اور غیرمستند ذریعہ سے موصول ہونے والے لنک کو کلک نہ کریں۔