شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج، وزیراعظم افتتاحی خطاب کریں گے
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج، وزیراعظم افتتاحی خطاب کریں گے
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا باقاعدہ آغاز آج صبح ہوگا، اجلاس میں شرکت کے لیے روسی وزیراعظم اور ایرانی وزیر معدنیات محمد اتابک بھی پاکستان پہنچ گئے۔
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان کا وفد آج صبح اسلام آباد پہنچے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی خطاب کریں گے۔
اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی وثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا.