Light
Dark

اطالوی جنگی جہاز ’کے وور‘ کراچی کے ساحل پر لنگر انداز ہوگیا

اطالوی سفیر ماریلینا ارمیلن کا کہنا ہے کہ اطالوی جنگی جہاز ’کے وور‘ کراچی کے ساحل پر لنگر انداز ہوگیا، وہ بہت خوش ہیں کہ کے وور کراچی آیا، یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ائیر اسٹرائیک کیرئیر کراچی میں لنگر انداز ہوا ہے ۔

یہ چوتھی بار ہے کہ کوئی اطالوی جہاز کراچی آیا ہو جبکہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ائیرکرافٹ کیرئیر ہے جو کراچی آیا ہے۔

کے وور جنگی جہاز کا آنا دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور مشترکہ دفاعی سرگرمیوں کی ایک نئی جہت ہے، اس موقع پر جہاز کے کمانڈر نے ایک پریزنٹیشن بھی دی جس میں جہاز کی قوت اور اس کی خصوصیات بتائی گئیں۔

تقریب کی مہمان خصوصی اطالوی سفیر ماریلینا ارمیلن تھیں جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات سیاسی اور دفاعی سرگرمیوں سے آگے ہیں، پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارت کا حجم 2 بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے