Light
Dark

غزہ میں بمباری سے مزید 17 فلسطینی شہید

غزہ میں بمباری سے مزید 17 فلسطینی شہید ہو گئے ، دوسری جانب حماس کے حملے میں کئی اسرائیلی گاڑیاں تباہ اور متعدد فوجی ہلاک ہو گئے ۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے علاقے شیخ رضوان میں بمباری کی ، غزہ کی وزارت صحت نے شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔ نصیرات اور خان یونس میں بھی گھروں پر بم برسائے گئے۔

غزہ پر بمباری ، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ، حماس کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

جبالیہ میں حماس نے اسرائیلی قافلے پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 گاڑیوں کو بارودی سرنگوں سے نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں کئی اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

ادھر جبالیہ کیمپ کا محاصرہ 11 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ امداد پر مکمل بندش کے باعث شدید غذائی قلت پیدا ہو گئی ہے۔