Light
Dark

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ مکمل، مسافروں کو کونسی سہولیات ملیں گی؟

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ مکمل، مسافروں کو کونسی سہولیات ملیں گی؟

بلوچستان کے جنوب مغرب میں بحیرہ عرب کے ساحل پر گوادر کے اُس انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا بالآخر افتتاح کر دیا گیا ہے جس کا خواب دہائیوں سے دیکھا جا رہا تھا۔
4300 ایکڑ (17 مربع کلو میٹر) رقبے پر پھیلا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ (این جی آئی اے) پاکستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے جس پر دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے بھی اتر سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے ہوائی اڈے کا رن وے، ٹرمنل بلڈنگ اور دوسری سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہیں۔ انہیں توقع ہے کہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں کے آغاز کے ساتھ ساحلی شہر میں تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔