Light
Dark

ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کا خفیہ معلومات کی بنیاد پر اندرونِ سندھ کچے کے علاقے گڑھی تیغو ضلع شکارپورمیں نثار سبزوئی گینگ کے ٹھکانوں پر مشترکہ کارروائی۔دوران کارروائی بدنام زمانہ ڈکیت حاکم علی تیغانی اور جگن تیغانی ہلاک اور متعد د زخمی۔سندھ گورنمنٹ نے ڈاکو حاکم تیغانی کے کی ہیڈ منی 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی

  تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی جانب سے مشترکہ کارروائی کے دوران جدیدتیکنکی وسائل  کااستعمال کر تے ہوئے کامیاب آپریشن۔ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس اور رینجرز پر فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی میں ڈکیت گروہ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بدنام زمانہ ڈکیت حاکم علی تیغانی موقع پر ہلاک اور جگن تیغانی شدید زخمی ہو گیا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔ آپریشن کے دوران ڈاکو ؤں کے زیر استعمال سرکاری املاک کو بھی خالی کرا لیاگیا۔