Light
Dark

اے وی سی سی /سی آئی اے پولیس کی کامیاب کاروائی

اے وی سی سی /سی آئی اے پولیس کی کامیاب کاروائی

کراچی و دیگر صوبوں کے معصوم لوگوں کو شادی کاجھانسہ دےکر ہنی ٹریپ کرکے کشمور،کندھ کوٹ، شکارپور اورگھوٹکی کچے کے ڈاکووٗں کے سپرد کرنے والی اہم سہولت کار ملزمہ کراچی سے گرفتار

ایس ایس پی AVCC/CIA کراچی جناب انیل حیدر منہاس صاحب نے اے وی سی سی پولیس ہمراہ ٹیکنیکل برانچ ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے کراچی کی حدود سہراب گوٹھ میں کاروائی کی جس پر اندرون سندھ کے کچے ڈاکووٗں کی سہولت کار مرکزی ملزمہ مسمات تانیہ عرف حنا خان عرف حنا بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

جس کے قبضہ سے ایک سم ریکور ہوئی جو ہنی ٹریپ میں استعمال ہوتی ہے جوکہ TCS کے ذریعے اس ملزمہ کو کشمور سے کراچی بھیجی گئی تھی۔گرفتار ملزمہ اپنے آپ کو کچے کے ڈاکووٗں کے سربراہ بڈیل خان شر کی بیوی بتاتی ہے۔

گرفتار ملزمہ نے دوران انٹیروگیش انکشاف کیا کہ وہ کراچی و دیگر صوبوں کے شہریوں کو شادی کے جھانسے میں پھنسا کر اندرون سندھ کشمور،کندھ کوٹ، شکارپور اور گھوٹکی میں بلاتی ہے جہاں سے اغواہ کار ان شہریوں کواغواہ کرکے کچے کے علاقہ میں لے کرچلے جاتے ہیں اور پھر ان مغویان پر تشدد کرتے ہوئے انکی ویڈیوز بناکر انکےلواحقین کو بھیجتے تھے اور مغویان کی رہائی کے عوض بھاری تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں۔

گرفتار ملزمہ نے مغوی ایاز محمد کو کراچی سے شادی کا جھانسہ دے کر اندرون سندھ کشمور بلایا ہے. جسکامقدمہ الزام نمبر 216/24 بجرم دفعہ 365A/34 PPC تھانہ محمودآباد میں درج ہوا جوکہ AVCC/CIA میں زیر تفتیش ہے۔