سکاشتکاروں کی امداد کے لیے بینظیر ہاری کارڈ کا اجرا زیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے سندھ کے چھوٹے کسانوں کو کیش اور مختلف زرعی مشینری فراہم کی جائے گی۔
سردار محمد بخش مہر نے مزید کہا کہ سیلاب اور بارشوں کے حالات میں کاشتکاروں کی مدد کے لیے کراپ انشورنس کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کارڈ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے، جسے عملی شکل دی جا رہی ہے۔
وزیر زراعت نے وضاحت کی کہ بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو فوری نقد امداد، نرم شرائط پر قرضے ملیں گے۔ معیاری بیجوں، کھاد اور گندم کی سرکاری خریداری میں کارڈ ہولڈرز کو ترجیح دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، زرعی مشینری، سولر ٹیوب ویلز اور واٹر کوسز کی بحالی میں بھی مدد فراہم کی جائے گی۔
سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ ہاریوں کو معیاری بیج، کھاد اور زرعی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ جو بھی غلط کام کرے گا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ اقدام انتہائی چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے زرعی کاروبار کے لیے قرضے کی سہولت فراہم کرے گا اور سندھ کے کاشتکاروں کی فصلوں کی انشورنس بھی کی جائے گی، تاکہ قدرتی آفات کی صورت میں ٹارگٹڈ امداد فراہم کی جا سکے۔