Light
Dark

سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر لیے گئے۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس (ایس سی او) کی وجہ سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر لیے گئے۔

ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے اسلام آباد شہر میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیئے گئے۔ جبکہ میٹرو بس سروس آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی۔

اسلام آباد پولیس نے ایس سی او کانفرنس کے باعث ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا۔ جس کے مطابق ملپور سے ڈھوکری چوک، کشمیر چوک اور سرینا ہوٹل تک سڑک بند رہے گی۔

راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک، سرینا ہوٹل تک مری روڈ بھی بند رہے گا۔ جبکہ ملپور سے سرینگر ہائی وے کے ذریعے آبپارہ تک روٹ بند ہو گا۔ مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والوں کے لیے متبادل روٹس فراہم کر دیا گیا۔