کراچی: تھانہ پیرآباد کی ویسٹ پولیس نے گٹکا ماوا اور چھالیہ کی غیر قانونی سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رکشہ سوار سپلائیرز کو پکڑا۔
گرفتار ملزمان کے رکشے سے 50 پڑیاں گٹکا ماوا، 26 کلو چھالیہ (دو بوروں میں) اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ، سپلائی میں استعمال ہونے والے بلا نمبری رکشے کو بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔
ملزمان خان زمان ولد زاہد خان اور عمر زمان ولد تاج محمد کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے اس غیر قانونی تجارت کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔