Light
Dark

پاک سوزوکی کا بولان کی پروڈکشن بند کرنے کا اعلان

پاک سوزوکی کا بولان کی پروڈکشن بند کرنے کا اعلان، ایوری لانچ کردی

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنے نئے ماڈل ’ایوری‘ کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے، ساتھ ہی بولان کی پروڈکشن بند کردی ہے جو عوام میں کئی وجوہات کی بنا پر مقبول رہی ہے ۔

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز شفیق شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ کمپنی 13 اکتوبر 2024 کو پاکستان بھر میں مجاز شورومز میں ایوری کی نمائش کرے گی۔