Light
Dark

ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟

ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 3 نومبر 2024 کو مدمقابل آئیں گی۔

ٹورنامنٹ یکم سے 3 نومبر تک ہانگ کانگ کے کولون کرکٹ کلب میں کھیلا جائے گا، جس میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ٹیموں کو 4 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر پول میں 3 ٹیمیں شامل ہیں، ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمز کواٹر فائنل میں کھیلیں گی اور جیتنے والی ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی۔

تین روز کے دوران 29 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر آخری دن خواتین کا نمائشی میچ بھی منعقد ہوگا۔