دبئی: نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ سے ایک روز قبل، پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں رات 9 بجے تک بھرپور مشقیں کیں۔ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، باولنگ، اور بیٹنگ کے مختلف سیشنز میں حصہ لیا، جو ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔
پریکٹس سیشن میں اسٹنٹ و فاسٹ باولنگ کوچ جیند خان، سپن باولنگ کوچ عبدالرحمن، اور فیلڈنگ کوچ حنیف ملک نے کھلاڑیوں کی تربیت کی، جس سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں مزید نکھار آنے کی امید ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کل دبی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کا حامل ہے، اور پاکستانی ٹیم کے لیے کامیابی کا ایک سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔
کھلاڑیوں کی عزم و ہمت کے ساتھ میدان میں اترنے کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے شائقین کرکٹ کو ایک دلچسپ مقابلے کی امید ہے۔