Light
Dark

ابھیشیک کا کس اداکارہ سے غیر ازدواجی تعلق ایشوریا سے دوری کی وجہ بنا؟ بھارتی میڈیا کا بڑا دعویٰ

بالی وڈ کے اسٹار کپل ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کا رشتہ گزشتہ کئی عرصے سے  مشکلات سے گزرہا ہے۔

 جہاں جوڑی کئی ماہ  سے ایک ساتھ نہیں دیکھی گئی وہیں آئے روز نت نئی طلاق کی افواہیں ایشوریا ابھیشیک کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند مداحوں کو افسردہ کردیتی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسٹار جوڑی کی علیحدگی کی وجہ ابھیشیک کا مبینہ غیر ازدواجی تعلق ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ پر ریڈٹ صارفین کی پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ابھشیک بچن کا فلم ’دسوی‘ کی اداکارہ نمرت کور کے ساتھ غیر ازدواجی تعلق جوڑے کے درمیان علیحدگی کی وجہ بنا جس کے بعد دونوں شخصیات نے ایک دوسرے سے راستے جدا کرلیے۔

پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’ابھیشیک بچن نے نمرت کور سے غیر ازدواجی تعلق قائم کرکے ایشوریا کو دھوکا دیا، مبینہ طور پر ابھیشیک نمرت کور کیلئے سنجیدہ ہوگئے تھے لیکن جب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے ایشوریا کے پاس واپس آنے کی کوشش کی لیکن ایشوریا نے اس کی اجازت نہیں دی اور راستے الگ کرلیے‘۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایشوریا اس وقت اپنی بیٹی آرادھیا اور اپنی ماں کے ساتھ رہ رہی ہیں جہاں انہوں نے اپنی والدہ کی سالگرہ بھی صرف بیٹی کے ساتھ منائی، اس تقریب میں ابھیشیک کی غیر موجودگی نے  دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دی تھی۔

ریڈٹ صارفین کے مطابق ایشوریا اپنے اخراجات کیلئے شوہر یاسسر ال پر انحصار نہیں کرتی ہیں، ان کے مالی معاملات مختلف شعبوں میں کی گئی سرمایہ کاری سے پورے ہوتے ہیں۔

دوسری جانب یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ  ابھیشیک ایشوریا کے سامنے خود کو  غیر محفوظ تصور کرتے ہیں   کیوں کہ ان کے فلمی کیرئیر میں آئے روز سامنے آنے والی ناکامیوں نے انہیں  پریشان کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار جوڑے کی شادی کو 17 سال سے زائد ہو چکے ہیں لیکن مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ابھیشیک کا اہلیہ اور بیٹی کے بجائے والدین کے ہمراہ فوٹوشوٹ موضوع بحث بن گیا تھا۔

اس کے بعد ابھیشیک نے سوشل میڈیا پر بھارتی صحافی کی جانب سے شیئر طلاق سے متعلق پوسٹ پر لائیک کیا تھا جس نے دونوں کے درمیان طلاق کی افواہوں نے مزید ہوا دی تھی لیکن اس کے کچھ روز بعد ہی ابھیشیک نے شادی کی انگوٹھی دکھا کر شادی شدہ ہونے کا اعتراف بھی کیا تھا۔