Light
Dark

بینکوں کو کم از کم 5 میگا پکسل سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت

اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو کم از کم 5 میگا پکسل سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے تمام بینکوں اور مائیکرو فنانس اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی برانچز کے اندر اور اس کے اطراف کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کیمروں کے آپریشنز میں اضافہ کریں۔

مرکزی بینک نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی بنیاد پر اور اس سلسلے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مرحلہ وار تنصیب میں سہولت فراہم کرتے ہوئے 2022 کے اپنے سرکلر لیٹر نمبر 31 پر نظر ثانی کی جس کی تاریخ 26 اکتوبر تھی۔

نئی ترامیم کے تحت، بینکوں اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے داخلی اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کو اپ ڈیٹ کریں تاکہ شاخوں کے اندر اور آس پاس سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے مقامات (جیسے اے ٹی ایم کا داخلی مقام، برانچز کے دروازے، اور شاخوں کے باہر کی کوئی بھی نمایاں جگہ) کی وضاحت کی جا سکے۔ اس کے علاوہ ریکارڈز کے لیے کم از کم محفوظ کرنے کی مدت اور 24 گھنٹے ریکارڈنگ کو یقینی بنانے کے لیے معیاری کیمروں کا استعمال یعنی کم از کم درکار ریزولوشن کے معیارات پر عملدرآمد کیا جائ