Light
Dark

بھارت میں 5.4 ارب ڈالر کی لاگت سے 2 جدید جوہری آبدوزیں بنانے کی تیاریاں تیز

بھارت میں 5.4 ارب ڈالر کی لاگت سے 2 جدید جوہری آبدوزیں بنانے کی تیاریاں تیز

بھارت نے بدھ کے روز جوہری توانائی سے چلنے والی 2 نئی قسم کی حملہ آور آبدوزوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی۔ یہ بات دفاعی حکام نے بتائی ہے۔ اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 450 ارب روپے (5.4 ارب ڈالر) لگایا گیا ہے۔

بحر ہند کے خطے میں چین کی بڑھتے اثر رسوخ کے پیش نظر بھارت اپنی فوج کو جدید بنانے کی کوشش کر رہا ہے، وہ بحری صلاحیتوں کو بڑھانے اور مقامی ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔