فلوریڈا: طوفان ملٹن سے اموات کی تعداد 16 ہوگئی، 30 لاکھ افراد بجلی سے محروم
فلوریڈا: طوفان ملٹن سے اموات کی تعداد 16 ہوگئی، 30 لاکھ افراد بجلی سے محروم
سمندری طوفان کے بعد بگولوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں اور درخت گرگئے
امریکا میں صدی کے سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن نے ریاست فلوریڈا میں تباہی مچادی جس سے 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان کے بعد بگولوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں اور درخت گرگئے جب کہ فلوریڈا میں طوفان سے اموات کی تعداد 16 ہوگئی ہے اور 30 لاکھ سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔
اس کے علاوہ کیٹیگری 3 کے طوفان کے ساتھ شدید بارشیں بھی ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے سبب متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، سمندری طوفان ملٹن کی شدت کم ہو کر کیٹیگری ایک میں بدل گئی۔