اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی میں 2 لسانی طلبا تنظیموں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کے ہاسٹل میں 2 لسانی طلبا تنظیموں میں تصادم ہوا۔
یونیورسٹی ہاسٹل میں طلبا گروپ کی جانب سے آگ بھی لگائی گئی۔ تصادم میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔
قائد اعظم یونیورسٹی انتظامیہ نے بوائز ہاسٹلز خالی کروانےکا فیصلہ کرلیا۔
ایس سی او سمٹ کے باعث کل سے 20 اکتوبر تک بوائز ہاسٹلز بند رہیں گے۔
قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ نے بوائز ہاسٹلز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا