Light
Dark

سندھ کے تمام محکموں میں فوتگی کوٹے پر بھرتیوں پر پابندی ختم

سندھ کے تمام محکموں میں فوتگی کوٹے پر بھرتیوں پر پابندی ختم

کراچی: سندھ کے تمام محکموں میں فوتگی کوٹے پر بھرتیوں پر پابندی ختم کردی گئی۔

محکمہ قانون سندھ کی جانب سے صوبائی محکموں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نئی کوٹا پالیسی پر غورجاری ہے۔ حتمی فیصلے میں مزید وقت لگے گا۔ نئی کوٹا پالیسی کی تشکیل تک سابقہ پالیسی کے تحت فوتگی کوٹا کیسز پر کارروائی کی جائے۔

نئی فوتگی کوٹا پالیسی پر تجاویز کو حتمی شکل دینے کے بعد کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ فوتگی کوٹا سے متعلق نئی پالیسی کی تشکیل تک فوتگی کوٹا کیسز پر کارروائی روک دی گئی تھی۔