Light
Dark

سعودی وزارت حج کا سیزنل ورک ویزوں کی مدت میں توسیع کا اعلان

سعودی وزارت حج و عمرہ نے سیزنل ورک ویزوں کے اجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ سیزنل ورک ویزوں پر آنے والے 90 دن قیام کر سکیں گے، مدت ختم ہونے پر ان کے ویزوں میں مزید 90 دن کی توسیع ہو سکے گی۔

وزارت حج و عمرہ نے مزید بتایا کہ سیزنل ورک ویزوں کی فروخت پر50 ہزار ریال تک جرمانہ ہو گا، متعلقہ کمپنی یا ادارے کو حج عمرہ سروسز کے لیے 5 برس تک بلیک لسٹ کر دیا جائے گا یا پھر دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جا سکتی ہیں۔